qایس پی پٹروولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر کی خصوصی ہدایات

ٹ* انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ مختلف پبلک مقامات پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا اور لوگوں کو کرونا ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا

اتوار 1 اگست 2021 19:55

؂ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ایس پی پٹروولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر کی خصوصی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ مختلف پبلک مقامات پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا اور لوگوں کو کرونا ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا اور ون ویلنگ،اوور سپیڈنگ نہ کرنے کا درس دیااسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں پر ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ ہائی بیم لائٹس کے نقصانات سے آگاہ کیا اور سیٹ بیلٹ کے استعمال پر زور دیا اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ترک کرنے کا کہا۔

اسکے علاوہ موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹول پلازوں، بینکس، یونین کونسلز میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور عوام الناس کو آگاہ کیا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124ڈائل کر کے کسی بھی وقت پٹرولنگ پولیس کو اپنی حفاظت اور مدد کے لئے بلا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ایس پی پٹرولنگ کی خاص ہدایات پر عوام میں کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی مہم میں حصہ لیا۔اور عوام الناس کو آگاہ کیا کہ کرونا وبا سے پوری طرح تب ہی بچاو ممکن ہے جب ہم ایس او پیز پر عمل کرنے کیساتھ ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائیں۔ور ویکسین کے خلاف کسی پراپوگینڈے کا حصہ نہ بنیں اور اپنے گھر کے ہر فرد کو ویکسین لگوائیں تاکہ زندگی کی رونقیں دوبارہ بحال کی جا سکیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں