راولپنڈی،تھانہ چونترہ کے علاقہ میںفائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر08ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر08ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونترہ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر08ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدہوا، ملزمان نے پولیس پارٹی پربھی فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو فائر لگے تاہم پولیس پارٹی اپنی حفاظتی حکمت عملی کی وجہ سے محفوظ رہی، گرفتار ملزمان میں اعظم، ذیشان، شکیل، دوست محمد، ظفر، افسراللہ،ذیشان ظفر اور زاہد شامل ہیں،ملزمان سے 06 کلاشنکوف، 01رائفل12بور، 01رائفلM-4اور گولیاں برآمدہوئیں،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے،جبکہ ایک اور کاروائی میں 04ملزمان بلال، مدثر، ہمایوں اور کامران کو گرفتارکرکے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں