پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری نے اقدام قتل کا اشتہاری گرفتارکرلیا

پیر 18 مارچ 2024 17:22

پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری نے اقدام قتل کا اشتہاری گرفتارکرلیا
کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) پوسٹ انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کی زیرنگرانی فرقان ایس سی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دوران چیکنگ و پڑتال دفعہ 324 کا A کیٹگری کا خطرناک اشتہاری مجرم عبد الرحمن ولد محمد ریاض سکنہ آڑہ تحصیل کہوٹہ جو کہ تھانہ کہوٹہ کو مقدمہ نمبر 221/21 سے 2 سال سے مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع راولپنڈی نے پوسٹ انچارج عامر علی سب انسپکٹر سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں