کلرسیداں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا چھپر میں واقع تالاب میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کا نوٹس

بدھ 20 مارچ 2024 15:40

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھپر میں تالاب میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کا نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو فوری صفائی کے انتظامات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا چھپر میں واقع تالاب میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نےکلرسیداں کے گاؤں چھپر کا دورہ کیا اور صاف دیہات پروگرام کے تحت صفائی کا معائنہ کیا اور تالاب میں موجود گندگی کو اپنی نگرانی میں صاف کروایا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کے ساتھ تحصیلدار و دیگر سرکاری افسران بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں