کلر سیداں: سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی کارروائی، گرانفروشی ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالوں و مہنگے داموں گیس سلنڈرز فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

جمعہ 22 مارچ 2024 16:44

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی خصوصی ہدایت پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقے دھمالی اور سروہا چوہدریاں کی مختلف گیس سلنڈر ایجنسیوں اور سبزی فروٹ کی دکانوں پر ریٹ لسٹیں نہ ہونے اور سلنڈر مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات سرکاری ریٹ پر ہی سلنڈر فروخت کریں ،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں