بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدلیہ کی آزادی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

اتوار کے دن پشاور میں عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے ریلی نکالیں گے، چیئر مین پی ٹی آئی

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ انکی جماعت قیدی نمبر 804 کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ریلی نکالے گی۔ پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی سے پارٹی لیڈر شپ اور وکلا کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ایسا کیسے ممکن ہے ججوں کے گھروں میں کیمرے لگائے جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اتوار کے دن پشاور میں عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کیلئے ریلی نکالیں گے،عدلیہ کی آزادی کیلئے ریلی کی ہدایت بانی پی ٹی آئی نے کی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم جلد بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے، خط میں لکھیں گے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز 2 بجے پشاور میں ریلی نکالی جائے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی،6 اپریل کو اسلام آباد پریڈ گرانڈ میں جلسہ ہوگا، ہمارا جلسہ پر امن ہوگا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ججز کے خط میں پی ٹی آئی کے کیسز سے متعلق دبا کا ذکر کیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے رکھا ہے۔ اس موقع پر موجود لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک سزا یافتہ مجرم کو لندن سے بلاکر ریڈ کارپٹ پروٹوکول دیا گیا، نواز شریف اور ان کے خانوادوں کے تمام کیسز ختم کیے گئے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ججز پر دبا سے متعلق پاکستان کی تمام بارز نے مراسلے لکھے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں