سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سے مرکزی سیکرٹریٹ الخدمت کمپلیکس میں نوجوانوں کی تنظیم راہ عام فاؤنڈیشن کے وفدکی ملاقاتذ

منگل 16 اپریل 2024 18:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سیدوقا ص جعفری سے مرکزی سیکرٹریٹ الخدمت کمپلیکس میں نوجوانوں کی تنظیم راہ عام فاؤنڈیشن کے وفدنے ملاقات کی اور الخدمت کی پاکستان سمیت دیگرممالک میں پسماندہ کمیونٹی کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

سید وقاص جعفری نے نوجوانوں کی فلاحی سرگرمیوں بالخصوص الخدمت کے پراجیکٹس میں دلچسپی کوسراہتے ہوئے کہاکہ الخدمت کاوالنٹئیرپروگرام ملک کوسرسبزوشاداب بنانے،شجرکاری مہم میں نوجوانوں کی شراکت،سموگ کے خاتمے،ایمرجنسی ڈیزاسٹرمیں خدمات سمیت دیگرمنصوبوں پر ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں