ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پیر 29 اپریل 2024 14:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسمعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا۔

ٓآپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں