راولپنڈی شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں ،میونسپل کارپوریشن ایم او آرراولپنڈی

منگل 16 اپریل 2024 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) میونسپل کارپوریشن کے ایم او آرراولپنڈی علی عمران کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے زون بنا دیئے گئے ہیں تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہرسے تجاوزات کے خاتمے کیلئے تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد آپریشن کیا جاتا ہے تاکہ راولپنڈی شہر کی رونق بحال رہے اور شہر ی ٹریفک جام جیسے گھمبیر مسئلے سے بچ سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں