گوجر خان کی حدود میں دس سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ گوجرخان پولیس نے 10سالہ بچی کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم گرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والے سفاک درندہ صفت ملزم فلک شیر کو گرفتار کرلیا، ملزم فلک شیرمقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغواء کیا اور زیادتی کرنے کے بعد قتل کرکے نعش کو کنویں میں پھینک دی تھا۔

واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا۔سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی سربراہی میں گوجر خان پولیس نے تمام زاویوں پر تحقیقات کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے سفاک ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش 10سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اہم ترین کیس پر ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او گوجر خان اور گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں