ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:41

ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا،ملزم حماد رضا کو چھاپہ مار کاروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا ،ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ،ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ واٹس ایپ متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں سے بھی شئیر کیں ،ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا,ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں