راولپنڈی،اے این ایف کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے علاج کےلئے بحالی مرکز قائم

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اے این ایف کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے علاج کےلئے بحالی مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بحالی مرکز بلیلی روڈ، کوئٹہ پر قائم کیا گیا ہے۔ اب45 بستروں پر مشتمل منشیات کے عادی افراد کے علاج کےلئے بحالی مرکز کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بحالی مرکز منشیات کے عادی افراد کے لئے معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ نیا قائم کردہ مرکز جدید سہولیات سے لیس ہے۔ پروفیشنل ڈاکٹرز، ماہر نفسیات، سماجی کارکنوں اور پیرامیڈکس کو بحالی مرکز میں تعینات کیا گیا ہے۔بحالی مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو 45 دن پر محیط مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترجمان نے کہا کہ اے این ایف منشیات سمگلنگ کے انسداد کے علاوہ بحالی خدمات کی تکمیل کےلئے بھی پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں