پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا

جمعہ 22 مارچ 2024 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ (کل) بروز ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا ، افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں فروبیلز اور آئی ایم سی بی ایف سیون تھری کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی، پول مرحلے میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ، جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، ٹورنامنٹ کے تمام میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ، انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ٹورنامنٹ کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں