آئی سی سی کا مال کمانے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کروانیکا فیصلہ

تمام ممالک کو میزبانی کیلئے بڈ دینے کے یکساں مواقع دیے جائیں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 22:48

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) آئی سی سی نے خزانوں کو لبالب بھرنے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کرانیکا فیصلہ کر لیا، 2023 سے 8 برس میں 8 مینز ایونٹ، اتنے ہی ویمنز ایونٹ، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دولت کیلئے بڑھتی ہوئی طلب نے کھیل کو پہلے سے ہی دائو پر لگایا ہوا ہے،اب وہ خزانوں کو لبالب بھرنے کی لالچ میں اپنے میگا ایونٹس کو بھی بے وقعت کرنے پر تل گئی ہے، 2023 ئ سے 2031 ئ تک 8 برس کے دورانیہ میں 8 مینز، 8 ویمنز، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس منعقد کیے جائینگے۔

اگرچہ آئی سی سی کی جانب سے اس عرصے میں ٹی 20 اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیاہے کہ کونسل ہر سال ٹی 20 اور ہر 3 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ منعقد کرنیکا ارادہ رکھتی ہے، آئی سی سی میزبانی کیلئے تمام ممبران سے اظہار دلچسپی طلب کریگی، بڈنگ کا عمل ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی سے 2020 ئ کے آغاز میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ تمام آپشنز کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے محسوس کیاکہ کیلنڈر میں مستقل مزاجی اور کھیل کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلئے ہر سال مینز اور ویمنز کے بڑے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے، اس سے سٹرکچر بہتر جبکہ کھیل کو فروغ ملے گا، اسی طرح تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے مواقع بھی بڑھیں گے، ہم ایک ایسا بڈنگ ماڈل بھی تیار کررہے ہیں جس سے 2023 ئ کے بعد تمام ممالک کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے یکساں مواقع ملیں۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں