ساہیوال، مکئی کی فصل سے نومولود بچی برآمد، ہسپتال میں دم توڑ گئی

بدھ 27 مئی 2020 19:09

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) نواحی گائوں میں نامعلوم نومولودبچی کو مکئی کی فصل میں پھینک کر فرار‘نومولود بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 88/9-Lکے قریب فصل مکئی میں سے نامعلوم نومولود بچی برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد ایک روزہ نومولود بچی کو پھینک کر فرا رہوئے ہیں ۔ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر فوری پہنچ کر نومولود بچی کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی ۔ پولیس نے لاوارث قراردیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردی ۔پولیس ملزمان کی تلاش کررہی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں