ساہیوال محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کازرعی ادویات کے کاروبار کی تجدید اور نئے لائسنسز کے لئے شیڈول جاری

اتوار 1 اکتوبر 2023 12:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) ساہیوال محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے زرعی ادویات کے کاروبار کی تجدید اور نئے لائسنسز کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خواہش مند افراد لائسنس فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) زرعتی فارم پاکپتن روڈ ساہیوال سے مفت حاصل کر سکتے ہیں،تجدید لائسنس کے لئے 3630 روپے جبکہ نئے لائسنس کے لئے 7260 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ،نئے درخوست دہندگان درخواست کے ہمراہ میٹرک سرٹیفیکیٹ،شناختی کارڈ کی تصدق شدہ کاپی اور 4پاسپورٹ سائز تصاویر اور برائے تجدید درخواست دہندگان تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی،پرانالائسنس اور پاسپورٹ سائز 4 تصاویر لف کریں۔

درخواستیں 25اکتوبر 2023تک جمع کروائی جا سکتی ہیں جس کے بعدتجدید لائسنس کے لئے تین روزہ ڈیلرز ٹریننگ 16 نومبر سے 18 نومبر جبکہ نئے لائسنس کے لئے یکم نومبر سے 15 نومبر تک پندرہ روزہ ڈیلرز ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں