کاشتکار کو کھاد کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ڈی ڈی زراعت

اتوار 21 جنوری 2024 20:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد طاہر جاوید نے مختلف کھاد ڈیلرز کے پاس کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور کھاد کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر طاہر جاوید نے اڈا کسوال پر بلال کھاد ڈیلر ،الشہباز کھاد ڈیلر جی ٹی روڈ ،راؤ وحید ٹریڈرز غلہ منٹدی اور راؤ ٹریڈرز کسوال کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھاد ڈیلر ز کا سٹاک رجسٹر اور ریکارڈ چیک کیا اور کھاد کا ریکارڈ نہ رکھنے والے متعدد ڈیلرزپر جرمانہ عائد کیا۔چک نمبر 116/12ایل میں بسم اللہ کھاد ڈیلر کے خلاف تھانہ کسوال میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ، کاشتکاروں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ زراعت ہر وقت فیلڈ میں مصروف عمل ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں