15000روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 فروری کو ہوگی

منگل 2 فروری 2021 15:53

15000روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 فروری کو ہوگی
تحصیل ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) پندرہ سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری بروزپیر کو کوئٹہ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت حکام کے مطابق یہ قرعہ اندازی رواں سال کی پانچویں اور مجموعی طور پر 85ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں،مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے، اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں