زمیندار کے قتل کا مقدمہ درج، تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پولیس بہادر شاہ نے نامہ سیال کے زمیندار محمد نواز کے قتل کا مقدمہ اس کی چچی عالیہ سمیت پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیارہ اپریل کی شام کو دلاور کے کاٹھیا چھنہ کرملی کے علاقے میں زمیندار محمد نواز کو اس کی چچی عالیہ ، نذیر بلوچ، منیر مردانہ سمیت پانچ ملزموں نے پانچ بچوں کی کفالت کرنے کی رنجش کے تنازع پر زہر دے کر قتل کردیا تھا۔ پولیس بہادر شاہ نے مقدمہ 149, 148,302درج کر کے تین ملزمان عالیہ ، نذیر بلوچ اور منیر مردانہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں