ساہیوال، ملتان رینٹ اے کار ڈرائیور سے کار لوٹنے والا ایک ڈاکو کار سمیت گرفتار

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پولیس یوسف والا اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ملتان رینٹ اے کارکے ڈرائیور سے کارچھین کر فرار ہونے والے ڈاکو گرفتار کر کے کاربر آمد کرلی۔تفصیلات کے مطا بق ملزموں نے ایک کار نمبر198ایم این سی ملتان سے مزمل ابراہیم رینٹ اے کار سے کرایہ پر حاصل کی اور راستہ میں گن پوائنٹ پر ڈرائیور سے کار چھین کر ڈرائیور کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب ڈکیتی کی اطلاع ملتان پولیس نے وائرلیس پر دی تو ملزم ملتان خانیوال پولیس کی ناکہ بندی توڑ کر چیچہ وطنی کے متبادل راستوں سے ہو کر جب جی ٹی روڈ پر یوسف والا کے علاقہ میں پہنچے تو ساہیوال پولیس کی ناکہ بندی اور ایلیٹ فورس کے تعاقب کے سبب ڈاکو دائوو خالد شیخ کو کار سمیت پولیس نے گھیرے میں لے کر قابو کر لیا۔جبکہ راستہ میں اس کے دو ڈاکو ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والا نے کار اور ڈاکو ملتان پولیس کے حوالے کر دیے۔ڈاکو دائود خالد شیخ ملتان کا رہنے والا ہے۔ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں