ساہیوال، واپڈا میٹر ریڈر پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج، ملزم فرار

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) نواحی چک 114نو ایل میں ایک دوکاندار نے واپڈا میٹر ریڈر پر تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ کارسرکار میں مداخلت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واپڈا میپکو ملتان روڈ سب ڈویژن ساہیوال کامیٹر ریڈر مظہر رمضان چک114نو ایل کے دوکاندار علی شیر کے میٹر کی ریڈنگ لینے گیا تو دوکاندار نے پوری مارکیٹ کو سپلائی دے رکھی تھی۔ میٹر ریڈر کے اعتراض کرنے پر علی شیر کے بیٹے نوید علی نے واپڈا اہلکار کو گریبان سے پکڑ کر بری طرح تشددکا نشانہ بنایااور فرار ہو گیا۔پولیس کمیر نے محمد اقبال ایس ڈی ائو کی مدعیت میں مقدمہ 353,506اور186ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں