سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کو پورا کر دیا ہے،صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس سارہ اسلم

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس سارہ اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کیلئے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کو پورا کر دیا ہے۔صنعت کاروں اور تاجروں کا فرض ہے کہ وہ مزدوروں کو سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ کرائیں تا کہ انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم ہو سکیں۔

انہوں نے یہ بات سوشل سکیورٹی ہسپتال ساہیوال کے معائنے کے دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سیکیورٹی ڈاکٹر محمد عارف سہیل اور ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر کلیم احمد مغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصے ایمرجنسی ‘او پی ڈی اور گائنی وارڈ دیکھے اور سٹور میں موجود ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ ضروری ادویات میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے بھی بات چیت کی اور دستیاب طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ایم ایس کلیم احمد مغل نے بتایا کہ ہسپتال کی ایکسرے مشین کام نہیں کر رہی جس پر سیکرٹری نے نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور ایکسرے مشین کو فوری درست کرانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں