ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی

پیر 15 اپریل 2024 17:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی، 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر روٹی و نان کی نئی قیمتیں فوری نافذالعمل ہونگی۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روزانہ چیکنگ یقینی بنائی جائے اور روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں