ساہیوال، نوسر بازپولیس یونیفارم میں ملبوس 52ہزار کا تیل ، موبائل لے اڑے

منگل 16 اپریل 2024 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) نوسر باز پولیس کے بھیس میں پٹرول پمپ سے 52ہزار920 روپے کا کار میں تیل اور موبائل لے اڑے۔

(جاری ہے)

شاہین پٹرولیم پاک پتن چوک میں نوسر باز پولیس یونیفارم میں ملبو س نا معلوم ملزم کار نمبر124اے ایف زی میں52ہزار920روپے کا پٹرول زبیر علی سے ڈلوا کر فرار ہو گئے۔چک87نو ایل میں ایک محنت کش عمار اشرف سے ایک نوسر باز نے فون کرنے کے بہانے موبائل لے کر رفو چکر ہو گیا۔پولیس غلہ منڈی نے نوسر بازوں کے خلاف زبیر علی اور عمار اشرف کی مدعیت میں دو مقدمات 379اور420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں