پنجاب حکومت نے ضلع ساہیوال کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی

بدھ 17 اپریل 2024 12:54

پنجاب حکومت نے ضلع ساہیوال کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے مختلف دیہات کو ملانے والی ضلع ساہیوال کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی ہے جن پر لاگت کا کل تخمینہ19کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ان سڑکوں کی مرمت سے ان دیہات کا باہمی رابطہ بہتر ہوگا اور عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی جس سے ان کا ٹائم اور فیول بھی بچے گا۔

(جاری ہے)

ایکسین ہائی وے ساہیوال میاں افتخار احمد نے ان سکیموں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ صفیہ رائس ملز سے ریاست بھٹی چوک براستہ چک نمبر109/9ایل 11کلو میٹر سڑک 7کروڑ 7لاکھ روپے کی لاگت سے، شاہ دین چوک سے سہو موڑ براستہ مسو کالونی، چک نمبر 96/9ایل اور چک نمبر 79/5ایل10کلو میٹر سڑک 7کروڑ 73لاکھ روپے، اڈا یوسف والا سے پل باگڑی چک نمبر61/5ایل تک 5 کلو میٹر سڑک کی مرمت پر 2کروڑ13لاکھ روپے، 42لاکھ روپے کی لاگت سے فتح شیر روڈ سے گرلز کالج روڈ کی مرمت اور ایک کروڑ64لاکھ روپے سے0.75کلو میٹر سڑک چک نمبر3/14ایل موڑ سے 38/14ایل تک مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر2مئی کو وصول کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں