ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پولیس چوکی غلہ منڈی بائی پاس میں شہریوں کو تنگ کر کے رشوت لینے والا پولیس کانسٹیبل گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پولیس چوکی غلہ منڈی کے وائرلس آپریٹر پولیس کانسٹیبل فرخ ارشاد اور دو پرائیوٹ چوکی کے کارندوں محمد امان اور فخر حسین کے ہمراہ شہریوں کو گرفتار کر کے تنگ کرتے تھے کہ گزشتہ روزرشوت کی رقم کی تقسیم پرتینوں میں پھڈا ہو گیا۔

جس پر تینوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور دست گریبان ہو گئے۔ جس پر پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کر کے پولیس کانسٹیبل فرخ ارشاد اور دیگر دونوں کارندوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس غلہ منڈی نے ظفر اقبال سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ155سی پولیس آرڈر 2002کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں