معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہی حضرت حسین ؓسے محبت کا ثبوت ہے، پروفیسر رئیس احمد منصوری

اتوار 22 اگست 2021 13:25

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2021ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہاہے کہ معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہی حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے محبت کا ثبوت ہے۔ حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے نوجوانی میں ہی اپنی زندگی اسلام کی خاطر قربان کر کے قیامت تک آنے والے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے تحت شہادت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا65فیصد نوجوان ہیں، اگر یہ حسینی کردار کو رول ماڈل بنالیں تو پاکستان ایک امن و محبت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اس موقع پرمعتمد ڈویژن علی رحمان، ناظم ضلع نواب شاہ بہروز طارق،ناظم شہر سکرنڈ کامران مغل،دیگر ذمہ داران و کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں