والد کے بعد ہمیں پیپلزپارٹی پارٹی میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ،وہاج آصف خانزادہ

منگل 17 مئی 2022 00:05

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستاں پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن مرحوم آصف اختیار خانزادہ کے فرزند وہاج آصف خانزادہ نے وارڈ نمبر 11 کے ووٹر سپوٹر اور خانزادہ برادری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد مرحوم آصف اختیار خانزادہ نے اپنی پوری زندگی پیپلزپارٹی کو دے دی ،پارٹی سے وابستگی کے ساتھ ہی دنیا سے رخصت ہوئے،میرے والد نے جیل کاٹی،ایف ائی ار کو منہ دیا اور ہمیشہ پارٹی کے لئے اپنی خدمات کو اولین ترجیحات پر رکھا پر افسوس والد کے بعد ہمیں پارٹی نے مسلسل نظر انداز کردیا، ہالانکہ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی پارٹی کے لئے اپنے خاندان سمیت خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی کا حصہ ہیں بلدیاتی الیکشںن میں ہمیں نظر انداز کر کے ٹکٹ نہیں دیا گیا،جس سے میرے ووٹر سپورٹر اور وارڈ نمبر 11 کی باشعور عوام میں مایوسی چھا گئی،اور وہ غیر مطمئین ہیں وہاج آصف نے پارٹی قیادت سے گزارش کی ہے کہ انکو ٹکٹ دیا جاہے اور وارڈ نمبر 11 کی عوام میں پھیلی مایوسی کو ختم کیا جائے اس موقع پر مراد خانزادہ،راجہ رفیق خانزادہ،راشد شکور خانزادہ،سیٹھ عارف خانزادہ،سیٹھ توفیق خانزادہ،اسد زاہد خانزادہ،عمر عالم خانزادہ،طارق حسین راجپوت،نعیم انصاری،قاضی جاوید سنائی،را ظفراللہ،امجد شاہ،شاہد شاہ،نے بھی مرحوم آصف خانزادہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اور پیپلزپارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ وہاج آصف کو ٹکٹ دے ورنہ دو دن بعد اپنا مشترکہ آزاد امیدوار لایا جائے گا اور پھر اسکو بھرپور حمایت سے جتوایا جائے گا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں