الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 150 مستحق متاثرین برسات میں 15 کلو آٹے کے بیگ کی تقسیم

پیر 19 دسمبر 2022 18:38

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2022ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 150 مستحق متاثرین برسات میں 15 کلو آٹے کے بیگ کی تقسیم کی تقریب الخدمت روڈ پر منعقد کی گئی، جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ کے نائب امیر کنور راشد مکرم نے کہا کہ آٹا انسانی زندگی کی بقا کیلئے اہم ترین حیثیت رکھتا ہے، ملکی حکمرانوں کی جانب سے اس اہم ترین ضرورت کو عام آدمی سے دور کرنا غریب کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ایسے حالات میں الخدمت نے مستحقین کو 15 کلو آٹا فراہم کرکے ان سے اپنے گہرے لگائو کا ثبوت پیش کیا ہے معروف سماجی رہنما آفتاب احمد چانڈیو نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر مشتمل الخدمت نے موجودہ بارشوں کے ڈیزاسٹر میں سندھ باسیوں کی بیمثال خدمت انجام دی ہے تقریب سے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری رانا خلیل احمد، پرائم میڈیا ہائوس کے سربراہ شبیر احمد راجپوت، ہیومن رایٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمود مصطفی مگسی، معروف صحافی حیدر خانزادہ، سماجی رہنما سید جاوید شاہ، الخدمت رہنما عاشق حسین پٹھان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں