متاثرین برسات کی مشکلات کم کرنے کی کوششیں جاری، الخدمت فاؤنڈیشن نے فری شوز اینڈ کلاتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا

جمعرات 22 دسمبر 2022 19:57

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2022ء) متاثرین برسات کی مشکلات کم کرنے کی کوششیں جاری، الخدمت فاؤنڈیشن نے فری شوز اینڈ کلاتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری شوز اینڈ کلاتھ فیسٹیول مگسی شادی ہال کے لان میں منعقد کیا گیا جس میں 8 مختلف عارضی دکانوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جہاں سے 1100 منتخب مستحق متاثرین برسات نے اپنی پسند اور سائز کے مطابق اشیا حاصل کیں میلے کا افتتاح جماعت اسلامی سکرنڈ کے جنرل سیکریٹری چاچا محمد انور راجپوت نے ربن کاٹ کر کیا ۔

اس موقع پر انہوںنے کہاکہ الخدمت نے برساتوں کے ڈیزاسٹر کے بعد سکرنڈ میں بیلوث خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مقامی جنرل سیکریٹری امجد خانزادہ نے کہا کہ الخدمت خدمات اس لائق ہیں کہ انہیں امسال تمغہ صدارت سے نوازا جائے تقریب سے پریس کلب کے صدر مسعود عمرانی، حیدر خانزادہ، اعظم راول، ایکشن الائنس سکرنڈ کے چیئرمیں مجید عباسی، الخدمت رہنما عاشق حسین پٹھان، محمد اقبال مگسی، محمد یونس راجپوت غلام مصطفی مانجوٹھو اور دیگر نے خطاب کیا۔

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں