سانگھڑ، گائوں جیا آباد کی خاتون نے سول اسپتال سانگھڑ کے گائنی وارڈ میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا

اتوار 2 جولائی 2023 23:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2023ء) سانگھڑ کے قریب تعلقہ سنجھورو کے گائوں جیا آباد کی رہائشی خاتون نے سول اسپتال سانگھڑ کے گائنی وارڈ میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا ڈاکٹر آسما لغاری کے مطابق تینوں بچے صحت مند ہیں تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو کے نواحی گاں جیاآباد کے محنت کش مزدور پربھو بھیل کی زوجہ نے سول اسپتال سانگھڑ کے گائنی وارڈ میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا اس موقع پر سول اسپتال سانگھڑ کے سول سرجن ڈاکٹر شبیر احمد چھینہ نے پربھو بھیل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولاد خدا کی دین ہے اور جب خدا کسی انسان سے خوش ہوتا ہے تو اسے اولاد جیسی نعمت سے نوازتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سول اسپتال میں گائنی وارڈ چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے یہاں پر دور دراز سے آنے والے تمام مریضوں کے مفت آپریشن اور دوائیں فراہم کی جاتی ہیں اور میل فی میل ڈاکٹر بھی ہر وقت موجود ہوتے ہیں تینوں بچے صحت مند ہیں اور آکسیجن فراہم کی جارہی ہے گائنی وارڈ اچھا کام کررہا ہے جبکہ پربھو بھیل کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے اس سے قبل بھی میرے چار بچے ہیں اب کل سات بچے ہوگئے ہیں میں ایک مزدور کسان ہوں اور زرعی زمین میں ہل چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ سول اسپتال سانگھڑ میں میرا کوئی خرچ نہیں آیا اور میرے بچوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں