پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن پر 8000 ہزار سے 10000 جعلی ووٹ ڈلوائے جائیں گے ، جی ڈی اے کے امیدواروں کا الزام

پیپلز پارٹی کو نگراں حکومت نے فری ہینڈ دے دیا ہے،چند دن پہلے ہمارے 1250 بیلٹ پیپرزجلائے اور ضائع کیے گئے

منگل 24 جولائی 2018 23:33

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) جی ڈی اے کے نامزد این اے 215 کے امیدوارحاجی خدا بخش راجڑ اور پی ایس 46 کے امیدوار وریام فقیر خاصخیلی اور پی ایس 43 کے امیدوار جام ذوالفقار علی نے راجڑ ہاوس سانگھڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ انکشاف ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر پولنگ اسٹیشن پر 8000 ہزار سے 10000 جعلی ووٹ ڈلوائے جائیں گے اس کا طریقہ کار یہ سامنے آیا ہے کہ پہلی بار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رضاکار کے طور پر لیڈیز پولنگز پر معمور کیا جارہا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور این جی اوز کی خواتین وٹرز خواتین کو پولنگ اسیشن کے باہر بھیجاجائیگا اور ان کو ٹریننگ دی گئی ہے کہ خواتین ووٹ ڈالنے آئیں تو وہ بیلٹ پیپر اس میں ڈالے اگر ہر حلقے میں 8 سے 10 ہزار جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے تو الیکشن ختم ہو جائے گی ہم چیف الیکشن کمیشن پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی اور رینجرز کے ہوتے ہوئے نظم و ضبط کی ذمہ داری کس کی ہوتی ہی.تاریخ میں کبھی ایسی چیز نہیں ہوئی ہے جو آج ہونے جارہی ہے یہ آج صبح ہمیں معلوم ہوا ہے اور ہمارے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو رہی ہے اور ہمیں کسی بھی پولنگ پر رضاکار کی ضرورت نہیں اور یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں کے کہنے پر یہ رضاکاروں کو رکھا گیا ہے کیوں کے ضلع سانگھڑ میں ٹیکنیکل دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہیانھوں نے مزیدبتایا ہے پیپلز پارٹی کو نگراں حکومت نے فری ہینڈ دے دیا ہے ۔

چند دن پہلے ہمارے 1250 بیلٹ پیپرزجلائے اور پھاڑے گئے ضائع کیے گئے بیلٹس پیرز کوہمارے حق میں کاسٹ کیا جائے یا کینسل کیا جائے ۔ مشترکہ طور پر جی ڈی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے خدشات دور نہ کیے گئے تو جی ڈی اے قیادت نتائج کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں کرے گی انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرالیکشن کمیشن نوٹس لے کر رضا کاروں کی تعیناتی سے ہٹایا جائے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں