زرداری متنازع ناپسندیدہ شخص سرفراز مسوری کو پیپلزپارٹی میں شامل کرواکر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ،رئیس محرم بگٹی ،ٹکری ریحان بگٹی

جمعہ 22 دسمبر 2023 18:32

کوٹ نواب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) سانگھڑ میں آباد بگٹی قوم کے معتبرین رئیس محرم بگٹی ٹکری ریحان بگٹی ٹکری راضی بگٹی رئیس جمن بگٹی و دیگر کی سرکردگی میں بگٹی قبائل کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کروانے اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور خوص کیا گیا ،اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بگٹی قبیلے کے معتبرین کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بگٹی قبائل بلوچ اور دیگر اتحادی نے اپنے قائد نواب محمد میر عالی بگٹی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا اور سانگھڑ کی تین نشستون سے خصوصاً قومی کے دو قومی نشستوں پر پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کامیاب ہوئے مگر افسوس کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے چند من پسند افراد کو نوازہ اور اپنے گھروں تک محدود رہے سندھ سانگھڑ میں آباد بگٹی قبیلہ اور اتحاد بلوچ قبائل کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اب افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے خصوصاً آصف علی زرداری نے ایک متنازع ناپسندیدہ شخص سرفراز مسوری کو پیپلزپارٹی میں لاکر رہی سہی کسر پوری کردی ہے ہم ان سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ وہ متنازعہ شخصیات کو پارٹی میں شامل کرواکر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں اس عمل و شمولیت سے سندھ اور بلوچستان میں آباد پوری بگٹی قوم کے ووٹ کو دیوار سے لگا دیا جس سے قبائل بلوچ اور اتحاددی ناخوش ہیں ،قوم آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے سانگھڑ میں گزشتہ پانچ سالوں میں نہ ہسپتال بنایا گیا نہ کوئی اسکول نہ کسی شخص کو سرکاری ملازمت دی گئی آج میڈیا کے ذریعے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمارے ووٹ کو عزت نہیں دی جو لمہ فکریہ اور باعث افسوس ہے سانگھڑ میں بگٹی قبائل بلوچ اور اتحادی کے ووٹ ہزاروں کی تعداد میں ہے سکھر رانی پور جامشورو لاڑکانہ میرپور نوابشاہ اور پوری سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ ہیں مگر بگٹی قبائل آج پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے مایوس ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں