بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے،شازیہ عطامری

ہم وفاق میں حکومت بنا کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کریں گے،سابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) سابق وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے لیے بہترین پروگرام ترتیب دیا ہے جس سے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔ ہم وفاق میں حکومت بنا کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کریں گے اس وقت 2.9بلین خواتین اس پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں دنیا اس پروگرام کو سراہتی ہے، وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار بھی شروع کریں گے۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حق میں دستبردار ہونے والے نجم شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نجم شاہ نے کہا کہ میں بلاول بھٹو زرداری کے پروگرام سے متاثر ہوکر پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوا ہوں۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہا کہ سانگھڑ ضلع میں صرف ایک پارٹی کی اجارہ داری تھی جس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں نے ختم کیا ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اچھڑو تھر میں پینے کا پانی پہنچایا سانگھڑ ضلع کو روڈ راستوں کے جال سے سجایا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور عوام کا جوش خروش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری کامیابی یقینی ہی. آصفہ بھٹو زرداری کے پروگرام کو مختصر و محدود وقت میں کارکنوں اور جیالوں نے کامیابی سے ہمکنار کیا یہی وجہ ہے کہ مخالفین کے چیخیں آسمان سے چھو رہی ہی. بلاول بھٹو زرداری کے منشور میں روزگار مفت بجلی، کچھی آبادیوں کو ریگولر، تعلیم صحت اور دیگر بنیادی مسائل کا حل موجود ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں