ذخیرہ اندوز رضاکارانہ طو رپر ذخیرہ شدہ گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں‘ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کی وارننگ

بدھ 20 مئی 2020 13:36

ذخیرہ اندوز رضاکارانہ طو رپر ذخیرہ شدہ گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں‘ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کی وارننگ
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) ڈائریکٹر فوڈ پنجاب واجد علی شاہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ وہ رضاکارانہ طو رپر ذخیرہ شدہ گندم سرکاری گوداموں میں جمع کروائیں بصورت دیگران کے ذخائر تک ہر صورت پہنچ کر تمام ذخائر ضبط کر لئے جائیں گے او رپنجاب ہورڈنگ آرڈی نینس 2020 کے تحت ان کو پھوٹی کوڑی کی ادائیگی بھی نہیں ہو گی۔

حکومت پر عزم ہے کہ وہ 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہر صورت ذخیرہ کرے گی تاکہ شہریوں کو اناج کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کمشنر سرگودہا ڈویڑن ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت گندم خریداری جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت گندم کی خرید میں کسی قسم کے یوٹرن پر یقین نہیں رکھتی اور ناکامی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مصدقہ اطلاعات پر زمینداروں اور ذخیرہ اندوزوں پر واضح کیاکہ حکومت نے گندم کی برآمد کا آپشن کھلا چھوڑ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 216 ڈالر فی بوری سے زیادہ نہیں اگر حکومت نے برآمد کی تو زمینداروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری نقصان کاسامناکر ناپڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودہا ڈویڑن زرعی علاقہ ہونے کے ناطے یہاں پر گندم کی پیداوار 17 لاکھ میٹرک ٹن سے بھی زیادہ ہے جو ذخیرہ اندوزوں نے چند کوڑیوں کے مفاد کی خاطر غائب کر رکھی ہے جسے ہر صورت نکلوایا جائیگا۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں