فیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی،5ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 20:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرگودھامیں بجلی چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس نے سرگودھا اور گردونواح میں کریک ڈاؤن کے دوران پانچ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔فیسکو ٹیموں نے بجلی چوری کرنے والے ملزمان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 41ہزار 451 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ فیسکو کی رپورٹ پر پولیس نے پانچوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں