ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل سنے

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) عوام کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف مہیا کر نے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ افسران کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔حکومتی ویژن کے مطابق سائلین کی شکایات پر بروقت عمل کروا یا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھاء نے لوکل گورنمنٹ دفتر میں کھلی کچہری میں پیش ہونیوالے سائلین کے مسائل سننے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُنہوں نے سائلین کو فرداً فرداً سن کر اُن کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اورسیکرٹریز یونین کونسلز کو ہدایات دی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھاء نے کہا کہ عوام کے ساتھ اپنا طرز ِعمل مثبت رکھیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے نفاذ پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس بھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں