میاں محمد عمران نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ،انجمن تاجران سرگودھا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) انجمن تاجران سٹی روڈ کے صدر میاں محمد ارشاد اور جنرل سیکرٹری شہباز خان نے کہا ہے کہ انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات میں ہماری ترجیح امیدوار برائے جنرل سیکرٹری میاں محمد عمران ہیں جنہوں نے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی دے تاکہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں محمد عمران نے کہا کہ میں تمام دوست و احباب خصوصاً میاں محمد ارشاد اور شہباز خان کا مشکور ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے ،ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے حق کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں