وطن ِعزیز کے دفاع کےلئے قوم کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،چیف وارڈن ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم

جمعرات 18 اپریل 2024 15:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) مہلک ہتھیاروں کی ایجاد نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کچھ ممالک کی انانے دنیا کو تیسری عالمگیر جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، وطن ِعزیز کے دفاع کےلئے پوری قوم کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے،آج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع پروفیسر(ر)میجر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے تنظیم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف وارڈن نے کہا کہ ہر گھر میں ایک رضا کار اور ایک فسٹ ایڈ باکس کا ہونا اشد ضروری ہے، پاکستان کی بقا و سلامتی کےلئے ہمیں رضاکارانہ طور پر تربیت حاصل کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر حشمت محمودنے کہا کہ سول ڈیفنس میں ان کا طویل قیام نظم و ضبط اور خلوص پر مشتمل ہے، ہمیں ارضی و سماوی مصائب سے نبردآزما ہونے کےلئے تربیت حاصل کرنی چاہیے،عہدوں کے لالچ سے بالا تر ہو کر خدمت انجام دُینا سکون کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

رانا محمد اشفاق نے کہا کہ دفاع وطن سب سے مقدم جذبہ ہے، پوری قوم کو اس کا شعور ہونا چاہیے۔ ملک اسد عباس نے کہا کہ تنظیم کو فعال بنانے کےلئے پر خلوص لوگوں کی ضرورت ہے، نئے رضاکاروں کا خیر مقدم ضروری ہے۔ مہر محمد یونس نے کہا کہ تنظیم شہری کو دفاع کو فعال بنانے کےلئے ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، لالچی، خود غرض اور مطلب پرست لوگوں کی تنظیم میں کوئی جگہ نہیں۔

رانا ناصر سعید نے کہا کہ افواہ سازی کرنے والے ناقابلِ اعتبار ہوتے ہیں، ہمیں اپنے مسائل کا حل مشاورت سے طے کرنا چاہیے، سچائی اپنا راستہ خود تلاش کرتی ہے، ہمیں دوسروں میں اچھائی تلاش کرنی چاہیے۔ محمد اشرف چشتی نے کہا کہ تنظیم شہری دفاع کے پر خلوص رضاکار ہمارے لیے قابلِ فخر ہیں، سرگودھا کی تنظیم ایک بار پھر نئے جوش اور ولولے سے میدانِ عمل میں آئی ہے۔

علیشہ سعید نے کہا کہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر دوسروں کےلئے کام کرنے والے ہماری پیشانی کا جھومر ہیں، تنظیم میں خواتین کی کثیر تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین میں قومی دفاع کا شعور موجود ہ،۔ خواتین تعمیر وطن میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ 150خواتین و حضرات نے تقریب میں شرکت کی۔ تنظیم شہری دفاع کے وہ سرفروش جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں ان کےلئے دعائے مغفرت اور اْن کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف ڈاکٹر چوہدری حشمت محمود، ڈپٹی چیف رانا محمد اشفاق، ڈپٹی چیف پبلسٹی ملک اسد عباس، ڈویژنل وارڈن مہر محمد یونس، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن محمد اشرف چشتی، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن رانا ناصر سعید، وقاص احمد، علیشہ سعید،ڈپٹی چیف وارڈن ملک غضنفر حسین، ڈپٹی چیف ہیڈکوارٹر چوہدری شوکت حیات، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن مرزا محمد انور، ڈپٹی ڈویژنل وارڈن ڈاکٹر نویدحسین اور گروپ وارڈن حضرات بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں