شہداد پور،چھن بابو شاخ میں 50 فٹ گہرا شگاف ، کئی ایکڑ زمین پر کھڑی پیاز ، سرسوں اور گندم کی کھڑی فصل زیر آب آگئی

پیر 28 نومبر 2016 16:22

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء)چھن بابو شاخ میں 50 فٹ گہرا شگاف ، کئی ایکڑ زمین پر کھڑی پیاز ، سرسوں اور گندم کی کھڑی فصل زیر آب ، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچ سکا ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گائوں جمعہ جلبانی کے پاس چھن بابو شاخ میں آر ڈی 64 کے مقام پر 50 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے زمینداروں فدا حسین ، علی گل ، عبدالقادر سمیت دیگر زمینداروں کی کئی ایکڑ زمین پر کھڑی پیاز ، سرسوں اور گندم کی کھڑی فصل زیر آب آگئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ فوری طور پر اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچ سکا ۔ گائوں کے متاثرہ دیہاتیوں نے بتایا کہ چھن بابو شاخ کو پکا کرنے کا منصوبہ گزشتہ 6 ۔سالوں سے تاخیر کا شکار ہے ۔ شاخ کے کنارے پختہ نہ ہونے کی وجہ سے شاخ میں ہر سال شگاف پڑ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے قریبی دیہات زیر آب آجاتے ہیں اور ہر سال ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ علاقے کے لوگوں کی بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ آبپاشی کے افسران کے کانوں پر کوئی بھی جوں نہیں رینگتی ہے ۔کئی گھنٹوں بعد محکمہ آبپاشی کے عملہ نے پہنچ کر گائوں کے مکینوں کے ساتھ مل کر شگاف کو بھر دیا ۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں