شہدادپور،کرپشن اور سفارش کے بغیر ہی ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے، آفتاب احمد پٹھان

اتوار 7 جنوری 2018 21:02

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) کرپشن اور سفارش کے بغیر ہی ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہی. ان دونوں چیزوں کو اداروں سے نکالنا ہوگا. پولیس عوام کی خادم ہے اور اس کو گاڑیوں میں اور بنگلوں میں رہینے والوں سے زیادہ غریب کی عزت کرنی چاہییں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی سندھ و ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ انسپکشن سندھ آفتاب احمد پٹھان نے شہدادپور پولیس ٹریننگ کالیج شہدادپور میں 160ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ شہیدوں کے کوٹے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے 20لاکھ سے بڑھا کر 50لاکھ لاکھ کر دی ہی.

(جاری ہے)

اور یہ اہلکار جو آج پاس آؤٹ ہو رہے ہیں سب میرٹ پر بھرتی ہوئے ہی. اور میں امید رکھتا ہو اب یہ جب جس تھانے پر جائے گے تو میرٹ اور ایمانداری سے اپنا فرض ادا کریں گی. پاس آوٹ میں 1405ریکروٹ نے ٹرینگ مکمل کی. اس موقع پر پرنسپل پولیس ٹریننگ کالیج شہدادپور کامران نواز نے سپاس نامہ پیش کیا. اور پولیس ٹریننگ کالیج کے مسائل سے ایڈیشنل آئی جی کو پیش کئی. اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے سلامی دی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے کرتب دیکھائے گئی. اور دہشت گردوں کے حملے اور اس سے بچاؤ کی ریسل کی گئی. تقریب میں دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں