شہدادپور: شہر میں بچوں کے تنازع پر لاکھا برادری اور بھٹی برادری کے مابین تصادم

ڈنڈوں لوہے کی راڈوں سے حملہ اور فائرنگ سے لاکھا برادری کا 1 شخص قتل جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے گئے، پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

پیر 17 مئی 2021 19:51

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) شہدادپور شہر میں بچوں کے تنازع پر لاکھا برادری اور بھٹی برادری کے مابین تصادم ڈنڈوں لوہے کی راڈوں سے حملہ اور فائرنگ سے لاکھا برادری کا 1 شخص قتل جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے گئے، پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق شہر کے ہنگورا روڈ پر بچوں کے تنازع پر لاکھا برادری اور بھٹی برادری کے مابین شدید تنازع اختیار کرگیا دونوں اطراف ڈنڈوں لوہے کی راڈوں اور فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان گل حسن لاکھو، وسیم لاکھو، غلام حسین لاکھو اور سرور بھٹی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سمس اسپتال لایا گیا جہاں پر گل حسن لاکھو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

اطلاع پر ڈی ایس پی شہدادپور ایوب بروھی اور ایس ایچ او طفیل بھٹو بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جبکہ بھٹی برادری سے تعلق رکھنے والے قاتل سمیت حراست میں لے لیا گیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں