ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے شہدادپورمیں بے گناہ ریڑھی والے کے قتل کا نوٹس لے لیا

جمعرات 6 جنوری 2022 23:59

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے شہدادپورمیں بے گناہ ریڑھی والے کے قتل کا نوٹس لے لیا۔شہداد پورمیں پھاٹک کے قریب ایک ریڑھی والے کے گھر ڈکیتی ہوئی اور پھر اس کو قتل کردیاگیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اسکے گھر والوں سے ملاقات کی اور انکے ساتھ تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دورمیں لاقانونیت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اب ایک ریڑھی والا جو کہ غربت سے گزر رہا ہے اسکی جان مال بھی محفوظ نہیں۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کی عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے اس لا قانونیت کا خاتمہ کرے اگرعوام نے اب بھی صحیح فیصلہ نہیں لیا تو بہت دیر ہوجائے گی اور اسی طرح بے گناہ انسانوں کو قتل کیا جائیگا -

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں