شانگلہ ، تحریک انصاف ضلعی کارکنان کاعمران خان سے اظہار یکجہتی اور مائنس ون فارمولاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:43

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) شانگلہ میں تحریک انصاف ضلعی کارکنان کی جانب سے عمران خان سے اظہار یکجہتی اور مائنس ون فارمولاکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ورکرز سڑکوں پر نکل آئے۔ مائنس ون کا فیصلہ ہر گز منظور نہیں۔ تحریک انصاف کے ہر ورکرعمران خان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے ۔امت مسلمہ کے لیڈر کے خلاف سازش بے نقاب ہوچکی ہیں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت بنائے گی ۔

مہنگائی اب کہا پر ہیں،ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیںجو ایمپورٹڈ حکومت کی ناکامی اور بیرونی سازش کی واضح ثبوت ہے۔قائد عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی طرف جائینگے اور واضح کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تمام کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے سازش پر عالمی لیڈر کے خلاف درج مقدمات قابل افسوس ہے۔

پی ٹی آئی ضلعی قائدین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شانگلہ کے صدر مقام ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میںسابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایمورٹڈ حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور اور مائنس ون نظریہ نامنظور کے نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے ضلعی صدر لیاقت علی یوسف زئی، تحصیل میئر الپوری وقار احمد خان،تحصیل میئر پورن عبدالمولا خان نے کہا کہ ہم عمران خان پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عمران خان کے جانثار ہیںتمام ورکرعمران خان اورپارٹی پر کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مقررین نے کہا کہ مائنس ون کے فیصلے کرنے والے ہوش کے ناحن لیں۔ انھوں نے کارکنوں کو حکم دیاکہ وہ تیار رہے۔ تاکہ کسی بھی وقت فیصلے کے خلاف سڑکوں پرنکلیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سے تحریک انصاف کے ترجمان پی ٹی آئی شانگلہ قاری اسلام زادہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حکومت کو امپورٹڈ قرار دیتے ہوئے بھرپور جدوجہد برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں