اتحادی حکومت کی اولیں ترجیح گڈ گورننس کے ذریعے عوام کی حالتِ زار کو بہتر کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہونگے ، امیر مقام

جمعہ 25 نومبر 2022 23:24

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی اولیں ترجیح گڈ گورننس کے ذریعے عوام کی حالتِ زار کو بہتر کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے بشام، شانگلہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ریجنل آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی اولیں ترجیح گڈ گورننس کے ذریعے عوام کی حالتِ زار کو بہتر کرنا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔ مشیر نے کہا کہ اداروں کو نیوٹرل ہونا چاہیے جسے عمران خان بھی مانتے ہیں مگر جب وہ نیوٹرل ہوئے تو عمران نے کہا کہ فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو مجھے سپورٹ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

مشیر نے کہا کہ فوج کے خلاف عمران کی چلائی ہوئی کمپین کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر قدم پر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا کتنا بڑا دشمن ہے کہ اس نے اسی خاکی وردی والوں کو بدنام کیا جو عوام کے ساتھ ہر مشکل میں ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی رہی چاہے قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی ہو۔ ان کا کہنا تھا کی عمران کی خواہش فوج کو زلیل کرکے ان کو حوصلے پست کرنا ہیں۔

مشیر نے کہا کہ عمران نیازی اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے تھے تاکہ میرٹ کی دھجیاں اڑا سکیں مگر اس کے برعکس میرٹ پر تقرریاں کی گئیں۔ عمران نیازی کے اس منصوبے کے ناکام ہونے پر مشیر وزیراعظم نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم خراجِ تحسین کی مستحق ہیں کہ انہوں نے ناجائز دباؤ کا سامنا کیا اور آئین کی بالادستی کی خاطر ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی ثابت قدمی سے عمران نیازی کے معیشت کو تباہ کرنے اور عوام کو فوج سے لڑوانے کے خواب چکناچور ہو گئے۔ مشیر نے کہا کہ عمران کا ساتھ دینے والی عوام ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں جو بہت جلد عمران نیازی کے جھوٹے بیانیے کو سمجھ کر مسترد کر دیں گے۔مشیر نے کہا کہ عمران نیازی کی معیشت کی تباہی کے منصوبے کے بعد ادروں کی تباہی کا منصوبہ بھی فلاپ ہو گیا، پوری قوم سازش کی ناکامی پر مبارکباد کی مستحق ہے اب ملک کی معاشی اور دفاعی مضبوطی کیلئے کام ہو گا کل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ملک فرد واحد کی خواہش سے نہیں بلکہ آئین اور قانون سے آگے بڑھے گا۔

مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ریجنل آفس شانگلہ کا افتتاح کیا۔ بعد ازیں انہوں نے واپڈا کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں