تحریک لبیک کے کارکنوں کی خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہارتعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 23 نومبر 2020 12:59

تحریک لبیک کے کارکنوں کی خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہارتعزیت کا سلسلہ جاری
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے امیر مولانا خادم حسین رضوی کے سفر آخرت میں ضلع کے سینکڑوں کارکنوں نے مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہونے والے تاریخ ساز نماز جنازہ میں شرکت کی شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں فروزوالا مرید کیشرقپور صفدر آباد اور شیخوپورہ سے دن بھر طریقے لبیک پاکستان کے کارکنوں کی لاہور روانگی کا سلسلہ جاری رہا ہے کارکنوں کا قافلہ مرکزی نائب امیر پیر سید ظہیرالحسن شاہ کی اقامت گاہ سے بھی بسوں ویگنوں پر لاہور کے لیے روانہ ہوا تحریک لبیک پاکستان کے کارکن دن بھر آپس میں ملکر مولانا خادم حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے رہے اور کئی کارکن دھاڑیں مار مار کر روتے رہی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں