نارنگ منڈی،انجمن امامیہ اور امن کمیٹی کے زیر اہتمام مچھ سفاکانہ واقعہ اور حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاجی جلوس

جمعہ 8 جنوری 2021 23:32

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) انجمن امامیہ اور امن کمیٹی کے سرپرست اعلی رانا محمد شمشاد سلفی صدر چوہدری صداقت علی ڈگرا کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد نارنگ منڈی میں ہزارہ کے علاقہ مچھ میں گیارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل اور سفاکانہ واقعہ کی بھر پور مذمت اور حکومتی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا گیا اور ریلوے سٹیشن پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا رانا محمد شمشاد سلفی سید شاکر حسین رضوی سید اعجاز حیدر زیدی سید شمیم شاہ نے کہا کہ کان کنوں کے وحشیانہ قتل پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے بے گناہ شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے ظالم اور سفاک درندہ صفت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پوری ریاستی طاقت بروئے کار لائی جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین تاحال حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں اور حکومت کو کوئی احساس نہیں سانحہ مچھ انتہائی افسوسناک اور دل ہلا دینے والا واقعہ ہے بے گناہ اور نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے لواحقین کے دکھوں اور زخموں کا مداوا تو ممکن نہیں چھ روز سے متاثرین بے یارومددگا لاشوں کو رکھے وزیر اعظم کے منتظر ہیں اور عمران خان بے حسی کا مطاہرہ کر رہے ہیں ایسے شخص کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک میں امن کو تہہ و بالا کر رہی ہیں اور حکومت انکے خاتمہ کیلئے نا اہلی کا مظاہرہ کر رہی ہے دہشت گردی کے حوالہ سے عمران خان حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے دشمن طاقتیں ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور ملک دشمن طاقتوں کا قلع قمع کرنا ہو گا

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں