عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں ،سڑکوں پر جلسے جلوس کرنے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑیگا‘ رانا تنویر حسین

سابقہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو بد ترین صورتحال سے دوچار کیا ‘ وفاقی وزیر تعلیم کا تقریب سے خطاب

اتوار 24 اپریل 2022 00:51

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا اور پاکستان بد ترین صورتحال کا شکار ہو چکا تھا ۔انہوں نے نارنگ منڈی میں مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر ملک محمد یوسف اور ملک بشیر احمد کے ڈیرہ پر افطار ڈنر کے دوران عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے عمران خان اب عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اب سڑکوں پر جلسے جلوس کرنے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ،ہم انشا اللہ ہر طبقے میں بہتری لائیں گے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو بد ترین صورتحال سے دوچار کیا ،معیشت کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ،ہر طبقہ ہی پریشانی سے دوچار ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک کی بقا ء استحکام اور سلامتی کیلئے بڑی سنجیدگی سے کام کیا ہے ،مسلم لیگ (ن)کا ہر دور ایک سنہرا دور کہلاتا ہے ،ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب لے کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے ،انتشار کی سیاست سے انہیں کچھ حاصل ہوگا اور نہ عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ،انہوں نے جو بویا وہ کاٹ لیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں