وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرضلع شیخوپورہ میں نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری

جمعہ 15 مارچ 2024 13:11

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرضلع شیخوپورہ میں نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری۔ ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر نگرانی مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے الرٹ ہے۔ شیخوپورہ میں ابتک تحصیل شیخوپورہ میں 38 ہزار 128، تحصیل فیروزوالا میں 16 ہزار 613 ، تحصیل مریدکے میں 15 ہزار 622 ، تحصیل صفدرآباد میں 8421 اور تحصیل شرقپور میں 7 ہزار 783 جبکہ مجموعی طور پر ضلع بھر میں 86 ہزار 567 فوڈ ہیمپرز مستحقین کے ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ رجسٹرڈ خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے تحت فوڈ ہیمپرز ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹرڈ افراد کیلئے 18 کلو راشن بیگز میں 10 کلو آٹا ، 2 کلو بیسن ، 2 کلو گھی ، 2 کلو چینی اور 2 کلو چاول شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے نگہبان راشن بیگز کی تقسیم کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ، جو ڈیٹا کی تصدیق کے بعد ریونیو افسران و سٹاف کے ہمراہ راشن بیگز مستحقین تک پہنچانے کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی ایشو کے فوری حل کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں