انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے دھرنادیاگیا

پلاننگ کے ساتھ دھاندلی کرکے مینڈیٹ چرایا گیا ، ایک سازش کے تحت جمعیت علما اسلام (ف)کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے،مظاہرین

اتوار 11 فروری 2024 19:55

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے دھرنادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام(ف) کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہ سکھر شکارپور روڈ اور انڈس ہائے وے پر دھرنے دیئے گئے، انڈس ہائے وے پر قاری مجیب الرحمن، پی ایس 7 کے امیدوار آغا تیمور خان پٹھان اور نیشنل ہوئے وے پر مولانا عبداللہ مہر کی قیادت میں دھرنادیاگیا، دھرنے کی وجہ سے سندھ ،بلوچستان اور پنجاب جانے والے راستے پر ٹریفک معطل ہو گئی، مظاہرین نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج اور دھرنوں کے باعث ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطارین لگ گئیں ، اس موقع پر جے یو آئی رہنمائوں نے کہاکہ الیکشن 2024 میں پلاننگ کے ساتھ دھاندلی کرکے جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کا مینڈیٹ چرایا گیا ، ایک سازش کے تحت جمیعت علما اسلام (ف)کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، جے یو آئی کے کامیاب امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، سندھ کے مختلف حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے، ہم ان دھاندلی زدہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں، دھاندلی کے بعد بھی سلیکشن ہوئی ہے، دھاندلی زدہ نتائج کو عوام تسلیم نہیں کریگی، متاثرہ حلقوں میں ازسر نو انتخابات کرائے جائیں، مطالبات پورے نہ ہوئے تو شاہراہیں غیر معینہ مدت کے لئے بند رہینگی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں